زرداری کیطرف سے وطن واپسی کا سگنل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 16:19 شام

 

واشنگٹن (شفق ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک میں واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ میں عنقریب پاکستان میں آجاؤں گا۔ نجی چینل کے پروگرام میں آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئینگے جس پر انہوں نے کہا کہ میں عنقریب آپ کو پاکستان میں ملوں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ایک جلسے میں ایک متنازعہ بیان دیا

تھا اور بعد میں اس بیان کی پی پی پی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے توثیق بھی کر دی تھی اور اس بیان کے بعد کہ بلے کو دودھ نہیں پینے نہیں دیا جاتا آصف علی زرداری امریکہ روانہ ہو گئے تھے جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں نے تشریح کی تھی کہ یہ بیان دراصل آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کیخلاف دیا تھا جبکہ اب معنی خیز بات یہ ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں جسکے بعد ہی آصف زرداری کی واپسی ہوگی۔