دو عالمی جنگوں میں کروڑوں انسانوں کی ہلاکت

2016 ,نومبر 20



واشنگٹن (شفق ڈیسک) مغربی اقوام میں دوبارہ وہی نیشنلزم سر اٹھا رہا ہے جس سے دو عالمی جنگوں میں کروڑوں انسانوں کی ہلاکت کے بعد بہت مشکل سے جان چھڑائی تھی، برطانوی جریدے نے تازہ شمارے میں اسی موضوع کو سرورق کی سٹوری بنایا ہے۔ اکانومسٹ میگزین کے سرورق پر شائع ہونے والی تصویر میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی مہم چلانے والے نجیل فیراج کو جنگی لباس میں دکھایا گیا ہے۔ نجیل فیراج اور ڈونلڈ ٹرمپ طبل جنگ بجا رہے ہیں جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بانسری بجا رہے ہیں۔ روسی صدر کے بارے میں مغربی اخبارات ایسی رپورٹس کثرت سے شائع کر رہے ہیں کہ وہ روس کی سوویت یونین والی حیثیت بحال کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں