باون ملین سال پرانے پھل کی باقیات برآمد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 15:05 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) سائنسدانوں نے لاطینی امریکا کے علاقے پاتا گونیا میں 52 ملین سال پرانے پھلوں کی باقیات دریافت کی ہیں۔ پنسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کے محقیقین نے ارجنٹائن اور چلی کے درمیان واقع متعلقہ علاقے میں گراؤنڈ چیری کی باقیات ایک کوئلے کے ٹکڑے میں دریافت کیں جس کا تعلق ٹماٹروں، آلو اور مرچوں سے ملتا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا کہ اس نئی دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری روز مرہ کی سبزیوں اور پھلوں کی نسل دس ملین سال مزید پرانی ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق کے نگراں پروفیسر ڈاکٹر پیٹر ولف کا کہنا ہے کہ یہ باقیات اب تک دریافت کی جانیوالی قدیم ترین باقیات ہیں۔ اس تحقیق کے بارے میں مقالہ سائنس نامی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔