مشہور ٹی وی اداکارہ لیزا لین نے ہوٹل کے کمرے میں پھندہ لے کر خودکشی کر لی

2016 ,نومبر 19



پیرو (شفق ڈیسک) امریکی ڈراموں کی معروف اداکارہ لیزا لین نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی جنکی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی، امریکی ٹی وی اداکارہ لیزا لین نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہیں شہرت گوسپ گرل ڈرامے سے ملی جبکہ اداکارہ نے کئی معروف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیا ہے جس میں اگلی بیٹی، لااینڈ آرڈر سمیت کئی شامل ہیں۔ معروف امریکی ٹی وی اداکارہ لیزا لین کی نامعلوم وجوہات پر خودکشی نے سب کو چونکا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کیمطابق 52 سالہ اداکارہ لیزا لین ماڈلنگ کی تقریب میں شرکت کیلئے جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں موجود تھیں جہاں انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی قمیض کو پھندہ بنا کر خودکشی کر لی۔ مقامی اخبار نے پولیس کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اداکارہ کے کمرے سے اینٹی ڈپریشن ادویات اور 2 خطوط ملے ہیں جس سے ان کی خودکشی کے امکان کو تقویت ملتی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کی اچانک موت نے سب کو چونکا دیا ہے اورکئی ساتھی اداکاروں نے ان کی اچانک موت پرافسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ورثا کی جانب سے اداکارہ کی میت کو امریکا منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں