لڑکی کو خون پینے کی لت لگ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:42 شام

 

نیویارک (شفق ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی اپنا ہی خون پینے کی لت میں مبتلا تھی۔ مگر جب اس کے محبوب نے یہی کام کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے اسے چھرا دے مارا۔ رپورٹ کیمطابق امریکی ریاست میسوری کی رہائشی 19سالہ وکٹوریہ وینٹر اپنا ہی خون نکال کر پیتی تھی۔ ایک روز اس نے اپنے محبوب کو بھی اپنے خون کا ذائقہ چکھنے کی دعوت دی۔ لڑکے نے وکٹوریہ کی کلائی پر چھری سے ایک کٹ لگا کر اس کا خون چوسنا شروع کر دیا، لیکن اسی دوران نامعلوم وجہ پر وکٹوریہ کو غصہ آ گیا اور اس نے قریب پڑی چھری اٹھا کر لڑکے

پر حملہ کر دیا۔ وکٹوریہ نے کئی بار لڑکے کے کندھے پر وار کئے اور اسے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس پہلے دونوں کو ہسپتال لے گئی اور بعدازاں وکٹوریہ کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔ عدالت میں وکٹوریہ نے بتایا کہ مجھے اپنا خون نکال کر پینا بہت اچھا لگتا ہے۔ عدالت نے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کے عوض اس کی ضمانت منظور کر لی۔ وکٹوریہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ میں معاشرے کیلئے خطرہ بن چکی ہوں اور سیریل کلر بن سکتی ہوں۔