انڈر ٹیکر ایسے روپ میں پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 18:40 شام

نیو یارک (شفق ڈیسک) آپ نے معروف ریسلر انڈرٹیکر کا تو سن رکھا ہوگا اور یہ بات بھی آپ کو معلوم ہوگی کہ وہ بیساکھیوں پر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور گذشتہ سات ماہ سے پردہ سکرین سے غائب تھالیکن حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو نے ساری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔اس ویڈیو میں اس نے دنیا کو اپنی واپسی کا پیغام دے کر حیران کردیا ہے۔ آپ کو یہ معروف ترین ریسلر انڈرٹیکر تو یاد ہوگا، اب یہ کس حال میں ہے؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی وہ اپنی منفرد شان سے رِنگ میں داخل ہوتا ہ

ے جہاں اس کے مخالفین کھڑے ہوتے ہیں اور وہ اپنے روایتی انداز میں انہیں چیلنج کرتے ہوئے مختلف باتیں کہتا ہے۔ ’’میری یہاں آنے کی دو وجوہات ہیں، ایک یہ کہ WrestleMania یہ فیصلہ نہیں کرے گی کہ میں کون ہوں۔ میری واپسی ہوچکی ہے اب میں مخالفین کی جان نکالوں گا اور ساتھ ہی زمین میں سوراخ کردوں گا۔ Survivor Series وہ جگہ ہے جہاں انڈرٹیکر پیدا ہوا تھا SmackDown ہمیشہ سے میرا گھر رہا ہے۔ 51 سالہ بڑے ریسلر نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ WWEکے لئے مکمل طور پر کام کرے گا۔اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے اس کا کہناہے کہ ناکامی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر تم ناکام ہوتے ہوتوپھر تمہارے پاس Deadmanسے ڈرنے کی وجہ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ دو سے زائد دہائیوں سے ریسلنگ کی دنیا پر چھایا ہوا ہے اور کچھ عرصہ قبل نامعلوم وجوہات کی وجہ سے زخمی ہوگیا تھا اور بیساکھیوں کے سہارے چلنے پھرنے لگا تھا۔چوٹوں کی وجہ سے وہ بیساکھیوں کے سہارے چلنے لگا تھا اور اس کی اپنی مداحوں کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں تصاویر نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی تھی۔