عمر کے درمیان فرق طلاق کی وجہ

2016 ,دسمبر 10



نیو یارک (شفق ڈیسک) طلاق ہونیکی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کی عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے بھی طلاق ہونیکے امکانات ہوتے ہیں، اگر یہ فرق زیاد ہ ہو تو طلاق کے امکانات بھی بڑھتے جاتے ہیں۔ ایمورے یونیورسٹی اٹلانٹا میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جیسے جیسے عمر کا فرق بڑھتا جاتا ہے ویسے ہی طلاق کے امکانات میں بھی اضافہ ہونے لگتا ہے۔ تحقیق کار اینڈریو فرانسس اور ہوگو میالون کا کہنا ہے کہ اگر لڑکی اور لڑکے کی عمر میں فرق ایک سال کا ہوتو طلاق ہونے کے امکانات صرف تین فیصد ہوتے ہیں۔ فرق بڑھنے کیساتھ طلاق ہونیکے امکانات بڑھتے ہیں۔ اگر لڑکی اور لڑکے کی عمر میں پانچ سال کا فرق ہو تو طلاق کے امکانات 18 فیصد، دس سال کے فرق کی صورت میں یہ شرح 39 فیصد اور 20 سال کے فرق پر یہ شرح 95 فیصد ہوجاتی ہے۔ اسی طرح تعلیمی فرق کی وجہ سے بھی طلاق کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر لڑکا اور لڑکی کے تعلیمی لیول میں فرق زیادہ ہو تو طلاق کی شرح 43 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں