واشنگٹن (شفق ڈیسک) خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے اور عام طور پر ان کی ذمہ داری نسبتاََ آسان کاموں پر لگائی جاتی ہے، ان کے ساتھ ڈرپوک، کمزور اور شرمیلے جیسے القابات جوڑ دیئے جاتے ہیں امریکی ریاست ایریزونا کے صحرا میں 65 خواتین نے منفی 25 ڈگری درجہ حرارت کے دوران 6000 میٹر کی اونچائی پر جہاز سے زمین پر چھلانک لگا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ ان تمام بہادر خواتین نے ایک ساتھ مل کر سکائی ڈائیو (آسمان سے چھلانگ لگانے) کا نیا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ان خواتین کا تعلق 18 ممالک سے تھ
ا جبکہ یہ تمام ورلڈ ریکارڈ کو بنانے کے لیے جمع ہوئیں تھی، اس کرتب کے لیے گزشتہ 2 سال سے تیاریاں کی جارہی تھیں، جہاں خواتین کیلئے سکائی ڈائیونگ کے کیمپس لگائے گئے اس کرتب کے دوران یہ تمام خواتین 8.5 سیکنڈز کیلئے آسمان میں اڑتی رہیں۔ ان خواتین نے ایک کے بعد ایک جہاز سے چھلانک لگائی زمین اور آسمان کے درمیان ہوا میں اڑتی ان خواتین نے وہ کردکھایا جس کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہے۔اس ورلڈ ریکارڈ کو بنانے کے لیے گزشتہ 2 سال سے تیاریاں کی گئیں۔ سکائی ڈائیونگ میں شامل ہونے والی خواتین نے اس مشکل عمل کو آسانی سے حل کیا۔خواتین سکائی ڈائیو کرتے ہوئے نہایت مطمئن نظر آئیں اس دوران درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تھا ۔تاریخ رقم کرنے والے اس کرتب کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ تعاون قائم رکھنا ضروری تھا۔ اس تمام منظر کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ کیمرے میں قید کیا گیاکرتب کو مکمل کرنے کے بعد خواتین نے خوب جشن منایا۔ان بہادر خواتین نے ثابت کردیا کہ یہ کسی مرد سے کم نہیں۔