ونسلو، میئن (شفق ڈیسک) امریکا کے ایک سفری چڑیا گھر میں ایک ایسا اونٹ بھی ہے جو اپنے ساتھ موجود اندھی گھوڑی کا گائیڈ ہے۔ پونی ایکس پریس چڑیا گھر، ونسلو کے ایڈ پاپسس نے بتایا کہ ڈولی نام کی گھوڑی 10 سال سے ان کے پاس ہے۔ ڈولی پہلے بالکل ٹھیک تھی مگر حال ہی میں اندھی ہوگئی۔ پاپس نے بتایا کہ سیزر نام کا اونٹ انکے چڑیا گھر کا مقبول ترین جانور ہے۔ سیزر کے تنہا ہونیکے باعث چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سوچا کہ دونوں کو ایک ساتھ رکھیں۔ جلد ہی ڈولی اور سیزر کی دوستی ہو گئی، دونوں ایک ساتھ کھانے اور رہنے لگے۔
ڈولی چلنے پھرنے میں سیزر پر ہی انحصار کرتی ہے اور اس کے گرد ہی گھومتی رہتی ہے۔ جب کبھی 5 سالہ سیزر اس کے پاس نہ ہوتو ڈولی بھننانے بھی لگتی ہے۔