امریکہ میں دھماکے سے 93 سالہ پل کا ایک حصہ گرا دیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 13, 2016 | 18:12 شام

آرکنساس (شفق ڈیسک) امریکی ریاست آرکنساس میں 93 سالہ پرانے پل کے ایک حصے کو دھماکے سے گرا دیا گیا ہے۔ 93 سال قبل بنائے گئے براڈوے برج میں سٹیل کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے، حکام کے مطابق پل کے ڈھانچے کو کمزور کرنے کیلئے دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔ کنٹرول دھماکے کے وقت معائنے کیلئے خصوصی ٹیم بھی موجود تھی، وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ اس پل کی ضرورت میں بھی اضافہ ہو گیا اور اس کی مضبوطی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کرنا پڑا لیکن جلد ہی اس پل کے دیگر حصوں کو گرا کر یہاں نیا پل تعمیر کیا جائے گا
۔