موسیقی اور ڈانس سے دھوم نہ مچی تو انتہائی بیہودہ قدم اٹھا لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 20:18 شام

نیویارک (شفق ڈیسک) الیکٹرونک ڈانس میوزک ای ڈی ایم کی دنیا میں دھوم مچانیوالی پاکستانی نژاد بہنوں جہان یوسف اور یاسمین یوسف کے بارے میں سب ہی جان چکے ہیں، لیکن شاید انکی زندگی کے کچھ چونکا دینے والے حقائق پہلی بار کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ یہ دونوں مشہور ترین ای ڈی ایم بینڈ Krewell کا چہرہ کہلاتی ہیں اور اب وہ دونوں ہی اسے چلا رہی ہیں۔ انکے والد پاکستانی اور والدہ پولش لتھوانین ہیں۔ اگرچہ یہ امریکی شہر شکاگو میں رہتی ہیں لیکن پاکستان سے تعلق کو اپنا فخر قرار دیتی ہیں۔ ٹائم آؤٹ شکاگو کو دیئے گئے

ایک انٹرویو میں یاسمین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جب پتہ چلتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں تو انہیں جھٹکا لگتا ہے۔ لیکن ہم سمجھتی ہیں کہ یہ اچھا ہے کیونکہ ہم کچھ ایسا کر رہی ہیں جسکی لوگ توقع نہیں کر رہے تھے۔ ہم جہاں سے آئی ہیں اس زمین سے تعلق پر ہمیں فخر ہے۔ ان لڑکیوں کے ڈانس اور موسیقی نے ہی کچھ کم تہلکہ برپا نہیں کیا تھا کہ بالآخر انہوں نے بدنام زمانہ میگزین پلے بوائے کیلئے ماڈلنگ بھی کر ڈالی۔ دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ اس ماڈلنگ کی وجہ سے انہیں نفرت انگیز پیغامات موصول ہوئے لیکن وہ خود پر کی جانیوالی تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہوں نے پلے بوائے میگزین کیلئے ماڈلنگ کرتے ہوئے بھی مشرقی لباس اور روایات کا خیال رکھا۔ حالیہ انٹرویو کے دوران دونوں بہنوں نے بتایا کہ وہ شراب کی بھی بہت شوقین ہیں اور پرفارمنس سے قبل کھل کر شراب نوشی کرتی ہیں۔ وہ اپنے جسم پر طرح طرح کے نقش و نگار بنوانے سے بھی ہچکچاتی نہیں ہیں۔ اب ان دونوں کے جسموں پر مجموعی طور پر 18 ٹیٹو موجود ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ جو بھی کہتے رہیں وہ اپنا کام یونہی کرتی رہیں گی۔