ہالی ووڈ کے متعدد سٹارز ٹرمپ کیخلاف

2016 ,نومبر 10



امریکا (شفق ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپین میں اس کے برعکس کیٹی پیری، میڈونا اور دیگر ہالی ووڈ سٹارز نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہارکیا۔ امریکا میں صدارتی جنگ آخر کار ختم ہوگئی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری ثابت ہوگئی جس نے متعدد کو شدید جھٹکا دیا اور وہ امریکی انتخاب کے بارے میں سوالات کرنے لگے ہیں۔ اس حوالے سے ہالی ووڈ سٹارز نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار مختلف الفاظ سے کیا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ہالی ووڈ کے متعدد سٹارز نے اپنے پرستاروں پر زور دیا تھا کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں اور اب ان کیلئے یہ نتیجہ ہضم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ہالی ووڈ اداکار کرس ایوانز کافی دل برداشتہ نظر آئے، انکے مطابق یہ امریکا کیلئے شرمناک رات ہے۔ اداکار مارک نے پوری امریکی عوام کو مضبوطی سے کام لینے کی ہدایت کی۔ لیڈی گاگا نے کہا کہ امریکا کیلئے دعا کی ضرورت ہے، کیٹی پیری، میڈونا اور دیگر ہالی ووڈ سٹارز نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں