ہمیں امریکہ کیلئے لڑتے رہنا ہو گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 14:27 شام

واشنگٹن (شق ڈیسک) ہلیری کلنٹن کا امریکی انتخابات میں شکست کے بعد دل ٹوٹ گیا مگر حوصلے اب بھی جواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو اپنے اقدار کے تحفظ کی جنگ لڑتے رہنا ہوگی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں توقعات کے بالکل برعکس ہیلری کلنٹن کی یہ شکست نہیں تھی بلکہ شکستِ فاش تھی۔ ہلیری کلنٹن نے امریکی انتخابات میں شکست کا کچھ ایسا اثر لیا کہ گھر سے نکلنا ہی بند کردیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہونیوالی چلڈرنز ڈیفنس فنڈز کی تقریب میں پہنچیں تو کہا کہ وہ یہاں تک بھی بمشکل پہنچی ہیں، دل ٹوٹا ہوا ہے۔ ہلیری کا کہ

نا تھا کہ دل ٹوٹ گیا ہے مگر جمہوریت پر یقین ہے۔ شکست ہوئی مگر سسٹم پر اعتماد ہے۔ سابق امریکی خاتون اول نے کہا کہ افسردگی اپنی جگہ مگر کوئی حوصلہ نہ ہارے۔ امریکیوں کو اپنی اقدار کے تحفظ کیلئے لڑتے رہنا ہوگا۔ حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کے ووٹ بھی زیادہ تھے۔ ان میں قابلیت بھی تھی، تجربہ بھی تھا اور الیکٹورل میں مسترد ہوجانے کے بعد عوام کا سامنا کرنے کا ظرف بھی موجود تھا۔امریکی عوام ہلیری کلنٹن کو ایک بہادر سیاست دان کے طور پر یاد رکھیں گے۔