بیماریوں سے نجات کیلئے پودینہ کا استعمال

2016 ,دسمبر 25



واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینے سے بنی ہوئی گولیاں گٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے اہم ہیں۔ امریکی ریسرچرز کیمطابق پودینے کے جوس کوآنتوں کے سنڈروم کے علاج میں استعمال کرنے سے بیماری میں واضح کمی نمایاں دیکی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کو آنتوں کے سنڈروم سے متاثرہ 72 افراد کو روزانہ دن میں تین دفعہ پودینے کے جوس سے بنی گولیاں کھلائی گئی۔ ماہرین نے 24 گھنٹے بعد ان مریضوں کی صحت کا جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ مریضوں میں آنتوں کے سنڈروم کی علامات 20 فیصد تک کم ہو گئی ہیں۔ امریکی دائجسٹیو ڈیزیزز اینڈ سائنس کے جریدے میں شائع ہوئی تحقیق کیمطابق پودینے کے جوس کے استعمال سے ایک ماہ میں آنتوں کے سنڈروم کی علامات میں 44 فیصد کمی واقع ہوتی ہے جبکہ دیگر گولیوں سے یہ کمی صرف 24.3 فیصد دیکھی گئی ہے۔ پودینے میں ایک مرکب ایل میتھانول ہوتا ہے جو آنتوں کی جلن اور آنتوں کی بیماریوں کو ختم کرنے میں اہم سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں