نیویارک (شفق ڈیسک) دنیا کا ہر ملک اپنی کسی نہ کسی چیز کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اب اس حوالے سے ایک گلوبل نقشہ ترتیب دیا گیا ہے جس میں ہر ملک کے نام کیساتھ اسکی مشہور ترین چیز بھی لکھی گئی ہے اور آپ یہ جان کر پریشان ہو جائینگے کہ نقشے میں پاکستان کی مشہور ترین چیز ہم جنس پرست مردوں کی فحش ویڈیوزکا استعمال قرار دیا گیا ہے۔ نقشے کیمطابق دنیا میں ہم جنس پرست مردوں کی فحش ویڈیوز سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کیمطابق یہ نقشہ ورلڈ بینک، گنیز ورلڈ ریکارڈز اور دیگر ایسے
ہی درجنوں اداروں کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ نقشے کیمطابق بھارت کی مشہور ترین چیز کیلا، افغانستان کی افیون، ایران کا مچھلی کا اچار، ہنگری کے فحش فلموں کے اداکاراور اداکارائیں، سویڈن کا پاپ میوزک، فن لینڈ کا نیوز میڈیا، مصر کی بھاری بھرکم خواتین، لیبیا کے موٹاپے کاشکار بچے، متحدہ عرب امارات کے مرد، سعودی عرب کی اسلحے کی درآمد، انڈونیشیاء کا ناریل، عراق کے تیل کی دولت، چاڈ کی صحت مندانہ خوراک، کینیا کی چائے اور تنزانیہ کی خواتین ورکرز مشہور ہیں۔ اسکے علاوہ فرانس وہسکی، برطانیہ ارب پتی افراد، ترکی اپنی ٹوئٹر سنسرشپ، اسرائیل میڈیکل ریسرچ، اردن پناہ گزینوں کو رہائش دینے، تھائی لینڈ چاولوں، کینیڈا اپنے شہریوں کی فیس بک کی لت اور سنگاپور اپنے صحت مند عوام کی نسبت سے مشہور ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عالمی نقشہ ڈیوڈ مک کینڈلیس نے ترتیب دیا ہے۔