وی سی جامعہ لگے گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 01, 2016 | 06:21 صبح
لاہور (مانیٹرنگ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کو ہٹانے کا حکم دیدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے شہری کی درخواست پر پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مجاہد کامران کو فی الفور عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے اگلے سات روز میں نیا وائس چانسلر مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
مجاہد کامران کے خلاف شہری اورنگزیب نے تین بار ایکسٹینشن اور دیگر الزامات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جہاں آج عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انتظامہ کو ہدایت کر دی ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے ۔ان کے ساتھ چار مزید وی سی بھی ہٹاءے گئے ہیں۔