وہ سبزی جس کا رس سر میں لگانے سے آپ کی تمام خشکی دورہوجائے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 04:12 صبح


 
نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ) چقندر کو سلاد میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے جبکہ اس کا جوس بھی انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔اس میں موجود ان گنت وٹامنز اور منرلز کی وجہ سے انسان چاک و چوبند اور صحت مد رہتا ہے۔اس کی وجہ سے انسان کی جلد بھی تروتازہ اور خوبصورت رہتی ہے اورساتھ ہی بال مضبوط اور توانا ہوتے ہیں۔آئیے آپ کو اس کے کچھ فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

 


بڑھاپے /جھریوں کو دور کرنا
اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے انسان میں بڑھاپے کے آثار دیر سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کے جوس کو جلد پر لگانے سے ان میں جھریاں نہیں پڑتیں اور وہ تروتازہ رہتی ہے۔ اس کے انٹی آکسیڈینٹس فری ریڈیکل سے لڑتے ہیں اور جھریاں نہیں بننے دیتے۔ اپنے آپ کو جوان رکھنے کے لئے آپ کو چقندر کو ذیل میں بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنا ہے۔
1۔ایک درمیانے سائز کا چقندر لیں اور اسے چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
2۔اب اسے بلینڈر میں ڈالیں اور باریک کرلیں۔
3۔اب گودے اور جوس کو کسی چھاننی سے علیحدہ کرلیں۔
4۔اب روئی کو جوس میں بھگوئیں اور چہرے پر لگائیں۔
5۔دس منٹ بعد دھولیں اور کوئی اچھا سا فیس واش لگائیں۔
خشک جلد کے لئے
اس کا جوس پینے سے جلد میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور انسان تندرست رہتاہے۔
بالوں کے لئے 
جسم میں منرلز کی کمی کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں اور انسان گنجا ہوجاتا ہے لیکن چقندر میں موجود پوٹاشیم اور منرلز کی بھرپور مقدار سے بال لمبے ہوتے ہیں اور گنجا پن دور رہتاہے۔
سر کی خشکی کے لئے
چقندر میں موجود ’سیلیکا‘ اور انزائمز کی وجہ سے سر کی جلد خشکی پیدا نہیں کرتی اور بال خوبصورت ہوتے یں۔ تھوڑے سے چقندرکے جوس میں ایک چمچ سرکہ ڈالیں اور اسے سرمیں لگائیں۔کچھ ہی دن میں سر میں موجود خشکی ختم ہوجائے گی۔