ونودکھنہ اپنی بیماری سے اکیلے کیوں لڑتے رہے؟؟؟

2017 ,اپریل 29



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): کینسر کے عارضے میں مبتلا بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ نے اپنی بیماری کے بارے میں 6 سال تک کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا جب کہ وہ اپنے علاج کے لیے بھی متعدد بار بیرون ملک جا چکے تھے۔ بالی ووڈ کے لیجنڈ آنجہانی اداکارونود کھنہ کی اسپتال میں مریضوں کے لیے مخصوص تصویرکے وائرل ہونے کے بعد جب ان کے کینسرکے مرض کے بارے میں ان کے مداحوں سمیت سیاست دانوں کو علم ہوا تو سب نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔ ونود کھنہ سیاسی میدان میں بھی کافی فعال تھے اوروہ بھارتی پنجاب کے شہرگورداسپورسے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ  بھی تھے۔ونود کھنہ نے خود رواں سال کے آغاز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اگروہ سیاست دان نہ ہوتے تو وہ اپنی بیماری کے بارے میں کبھی بھی کسی کو نہیں بتاتے۔ اداکار نے کہا کہ انہیں اپنی بیماری کے بارے میں اس وقت بتانا پڑا جب وہ اپنے حلقے میں کچھ عرصے کے لیے غیرحاضررہے۔اس کے علاوہ اداکار نے شروع میں اپنے مرض کو اپنی بیٹی کے باعث بھی چھپایا تھا کیونکہ وہ اسکول کا بہت اہم امتحان دے رہی تھی اوراس وقت اسے اپنے والدین کا بہت تعاون چاہیئے تھا۔ اداکارمتعدد باراپنے کینسر کے مرض کے علاج کے لیے بیرون ملک بھی گئے جہاں ان کے متعدد آپریشن بھی ہوئے۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے چھے سال اپنی بیماری سے اکیلے جنگ لڑی۔۔۔

متعلقہ خبریں