کہکشاں پر تحقیق کرنے والی ویرا روبن انتقال کر گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 17:55 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):کہکشاؤں کے گھومنے کی رفتار پر تحقیق کرنے والی ماہرِ فلکیات ویرا روبن کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی تحقیق کے نتیجے میں ڈارک میٹر یا تاریک مادے کا نظریہ پیش کیا گیا تھا۔ویران روبن کے بیٹے ایلن روبن کے مطابق ان کی والدہ کی عمر 88 برس تھی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ویرا روبن کا انتقال اتوار کو ہوا۔یاد رہے کہ ویرا کو بہت اعزازات ملے، جن میں یو ایس نیشنل اکیڈمی میں دوسری خاتون ماہرِ فلکیات کے طور پر چنا جانا بھی شامل ہے۔لیکن بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ انھیں ان کی زندگی می

ں نوبیل انعام کیوں نہیں دیا گیا۔سنہ 1974 میں روبن نے یہ بات دریافت کی تھی کہ کہکشاؤں کے گرد موجود ستارے پہلے سے قائم اندازے سے زیادہ تیزی سے حرکت کرتے ہیں۔کششِ ثقل کے قانون کے تحت جب سائنس دانوں نے اس عمل کا مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کا باعث ایک ایسا مادہ ہے نظر نہیں آتا۔ اس مادے کو تاریک مادہ کہا جانے لگا۔تاریک مادہ دراصل مادے کی ایک نامعلوم قسم ہے اور یہ کائنات کے وزن اور توانائی کے مجموعے کا تقریباً 27 فیصد حصہ بنتا ہے۔