ویرات اور انوشکا کی شادی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

2017 ,اکتوبر 24



ممبئی(نابیٹرنگ ڈیسک): بھارتی میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے رواں سال دسمبر میں شادی کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی اداکارہ اور کپتان کے مابین قربتیں کوئی نہیں بات نہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں شخصیات اسی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔ کوہلی نے بی سی سی آئی کو درخواست دی ہے کہ وہ رواں برس دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں نجی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی رواں برس دسمبر میں انوشکا شرما سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ رخصت بھی اسی وجہ سے طلب کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ذرائع سے ملنے والی خبر مصدقہ نکلی تو ویرات کوہلی اگلے برس یعنی 2018 سے قبل ہی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بند جائیں گے۔بھارتی اداکارہ کے مینجر نے دسمبر میں انوشکا کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی اس متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا مداحوں کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ دن قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے شادی کے جوڑے پہن رکھے تھے، دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔حالیہ دنوں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے اعتراف کیا تھا کہ اُن کے اور بالی ووڈ اداکارہ کے درمیان محبت کا رشتہ ہے اور وہ انہیں نوشکی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

متعلقہ خبریں