ویوک اوبرائے نے منیبہ مزاری کو ایسا نام دئ دیا کہ جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی

2017 ,ستمبر 12



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکار ویوک اوبرائے نے پاکستان کی معروف مصورہ اوراقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیبہ مزاری کو سپرویمن قرار دے دیا۔ بالی ووڈ اداکارویوک اوبرائے نے پاکستان کی سرگرم سماجی کارکن منیبہ مزاری کی انسانیت دوست خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سپرُ وویمن کا خطاب دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمنیبہ مزاری نے بھارتی اداکارکے ساتھ ملاقات کی ایک تصویرشئیرکی۔

View image on Twitter

ٹوئٹ میں منیبہ مزاری نے بالی ووڈ اداکارکے لیے نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ویوک اوبرائے سے ملاقات میرے لیے ایک اعزاز ہے، خدا آپ کوہمیشہ سلامت رکھے۔ منیبہ نے اپنے ٹوئٹ میں اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری جانب بھارتی اداکارنے بھی منیبہ مزاری کی طرف سے بھیجے گئے پیغام پرردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنی چھوٹی بہن  کہہ کر جواب میں لکھا کہ خوشی کی بات ہے کہ آپ میری بہن ہیں، آپ کی زندگی میں بہت سی مشکلات ہیں اس کے باوجود آپ ایک خوبصورت انسان ہیں، آپ نے ہرایک کو خوش رکھا ہے اورخدا آپ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

متعلقہ خبریں