2017 ,اکتوبر 7
سنگاپور(مانیٹرنگ رپورٹ) شادی کا دن دولہا دلہن کے لیے زندگی کا اہم ترین اور خوشیوں سے بھرپور دن ہوتا ہے لیکن سنگاپور میں ایک دولہا نے شادی کی تقریب میں ایسی ویڈیو چلا دی کہ دلہن کسی کو منہ دکھانے لائق نہ رہی۔ اس شخص نے تقریب میں جو ویڈیو چلائی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی دلہن کسی اور مرد کے ساتھ مختلف ہوٹلوں کے کمرہ میں جا رہی ہوتی ہے۔ اس شخص کو شک تھا کہ اس کی منگیتر کے کسی اور مرد کے ساتھ تعلقات ہیں چنانچہ اس نے اجیکس انویسٹی گیشن اینڈ سکیورٹی سروسز کی جاسوس ژاﺅ کی خدمات حاصل کیں اور اسے اپنی منگیتر کی جاسوسی پر لگا دیا۔ ژاﺅ نے 5ہفتے تک لڑکی کا پیچھا کیا اور اس کی متعدد بار ایک مرد کی بانہوں میں بانہیں ڈالے مختلف ہوٹلوں کے کمروں میں جانے کی ویڈیوز بنا لیں اور اس شخص کے حوالے کر دیں۔
اس نے ان ویڈیوز کو جوڑ کر ایک ویڈیو بنائی اور اپنی شادی کی تقریب میں چلا دی۔ ویڈیو دیکھ کر تقریب میں آئے درجنوں مہمان انگشت بدنداں رہ گئے۔ انہیں ویڈیو دکھانے کے بعد دولہا نے اپنی دلہن سے ’جہنم میں جاﺅ‘ کہا اور تقریب چھوڑ کر چلا گیا۔ جاسوس خاتون ژاﺅ کا کہنا تھا کہ ”اس شخص نے مجھے بھی اپنی شادی کی تقریب میں مدعو کر رکھا تھا۔ میں سمجھ رہی تھی کہ وہ یہ ویڈیوز دکھا کر منگنی توڑ دے گا لیکن اس نے شادی کی تقریب میں یہ ویڈیو چلا کر مجھے بھی حیران کر دیا۔