پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ آج پھر آمنے سامنے،تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 01, 2016 | 05:45 صبح

جھنگ(ویب ڈیسک)ضلع جھنگ کے صوبائی حلقے پی پی 78 میں ضمنی انتخاب کا میلہ سج گیا۔ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ اور اینٹی ٹیرایزم ایکٹ کے تحت اختیارات دے دیے گئے ۔ نشست (ن) لیگ کی راشدہ یعقوب کی نااہلی پر خالی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جھنگ کے ضلع کو نسل ہال میں قائم ریٹرننگ افسر کے دفتر سے پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سا مان کی ترسیل کی جس کی نگرانی پاک رینجرز نے کی ۔
ری
نجرز کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور پولنگ کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظا مات کی ذمہ داری بھی آرمی اور رینجرز کے سپرد کی گئی ہے ،جو پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں الرٹ رہیں گے اور انہیں مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے ۔