نیوزی لینڈ میں زلزلے کے بعد بننے والی حیران کن دیوار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 29, 2016 | 20:26 شام

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک): نیوزی لینڈ میں حال ہی میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد نواحی علاقے میں قدرتی طور پر بننے والی 15 فٹ اونچی دیوار نے سب کو حیران کردیا۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے شمال میں 14 نومبر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ماہرین کی ٹیم وہاں پہنچی جہاں انہوں نے زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی کے مناظر کا جائزہ لیا جب کہ ماہرین کو نقصان کا تخمینہ لگانے کے دوران ایک ایسی قدرتی دیوار بھی ملی جس کی اونچائی 15 فٹ تھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے جب کہ اس دیوار کو &ld
quo;دیوار چین” کا نام بھی دیا جارہا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت کے باعث گھڑے پڑنا اور زمین کی سطح میں ابھار آنا تشویشناک ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زمین کا ایک حصہ اپنے مقام سے منتقل ہورہا ہے۔