کیفے درویش کی دیوارِ محبت اور سید بدر سعید کی باتیں

2017 ,ستمبر 16



ایسے تجربات اس سے قبل نہیں ہوئے ۔ کیفے درویش کی پوری ٹیم کو ان دنوں حیرتوں کا سامنا ہے ۔ جب ایک لڑکی نے بتایا کہ اس کا جیب خرچ 1500 روپے ہے اور وہ ہر ماہ آدھے پیسے دیوار محبت کے آرڈر پر خرچ کرنا چاہتی ہے تو اس کی یہ بات ایک اور ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی ۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ پہلے جو اطلاع کیفے درویش کے اندر تک محدود ہونی تھی اسے اب بینر کی صورت دروازے کے باہر لگایا جائے گا۔ بزنس پوائنٹ آف ویو سے یہ شاید پاگل پن ہے لیکن آج ہی ہونے والے فیصلے کے بعد فلیکس تیار کروا لیا گیا ہے ۔ فلیکس دیکھنے کے بعد ٹیم کےایک ساتھی نے کہا : یار ایک بار پھر سوچ لیں ، اس بینر کے بعد کیا ہم لوگوں کی ڈیمانڈ پر پورا اتر سکیں گے کیونکہ یہ مڈل کلاس طبقہ کا علاقہ ہے اور بینر کے بعد تو دیوار محبت سے آرڈر لینے والوں کا رش بہت ہو جائے گا ۔ ابھی تو ہمیں کئی اخراجات کا سامنا ہے ، پہلے یہ مسائل حل نہ کر لیں ؟؟؟ ۔ ابھی ساتھی کی بات پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ اظہر بھائی کا فون آیا ، شاہ جی ! پرسوں صبح 11 بجے کیفے اوپن ہو گا نا ، ہم دس لوگوں کی نشست رکھ لیں اور مینیو میں کافی ، چائے کے ساتھ ساتھ کھانے کے لئے کیا کچھ ہے وہ بھی بتا دیں ان کی کال ختم ہوتے ہی میں نے ٹیم ممبران کو کہا لو جی خدا کے کھاتہ کھولا تھا ، پریشان ہونے لگے تو اس ذات نے ہمارے کھاتے میں بھی ایڈوانس بکنگ کروا دی ۔ ابھی میری بات مکمل نہ ہوئی تھی کہ وسیم بھائی کا میسج ملا : بھائی میری جانب سے دیوار محبت کے لئے 500 روپے کا آرڈر بک کر دیں ، ایزی پیسہ سے بل ادا کر رہا ہوں ۔ مجھے لگا خدا مسکرایا ہے : بچو ! شک کر رہے تھے کیا ؟ تمہارے جواب دینے سے پہلے جواب ملا یا نہیں ؟ ۔ سر! فیصلہ ہم نے نہیں کیا ، جس کا کھاتا ہے وہ میرے جواب سے پہلے میری ٹیم کو پیغام بھجوا رہا ہے ۔ یہ ٹائمنگ بہت حیران کن ہے سو کل صبح ان شا اللہ یہ بینر کیفے کے باہر ہمارے سائن بورڈ کے ساتھ ہی لگا ہو گا ۔۔۔۔ یاد رہے پبلک ڈیلنگ کے لئے ہم نے پرسوں ہی کیفے کا کام شروع کرنا تھا ، ہماری ٹائمنگ 12 بجے کی تھی لیکن پہلا آرڈر ہی ہماری ٹائمنگ سے پہلے کا بک ہو چکا ہے۔ دعا کیجئے گا ، ہم استقامت کے ساتھ کھڑے رہیں اور کامیاب رہیں ۔

(ایک درویش )

متعلقہ خبریں