سٹارز نے ونود کھنہ کی رسومات میں شرکت کیوں نہ کی وجہ سامنے آگئی

2017 ,اپریل 29



ممبئی (مانیٹرنگ) بالی ووڈ کے معروف اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ جمعرات کو ان کی آخری رسومات میںبالی ووڈ کے بڑے ستاروں امیتابھ بچن، رشی کپوراور گلزار سمیت کئی بالی وڈ ہستیوں نے شرکت کی لیکن انڈسٹری کے ٹاپ ستارے شاہ رخ خان ، سلمان خان ، عامر خان اور دیگر قابل ذکر لوگوں نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے بھارت میں شدید ہنگامہ برپا ہے۔ اداکار رشی کپور نے تو اس امر کی سوشل میڈیا پر سخت مذمت بھی کی ہے۔تاہم اب ایک بھارتی ویب سائٹ بھاسکر ڈاٹ کام نے تینوں خانز سمیت دیگر معروف اداکاروں کی جانب سے ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شریک نہ ہونے کی وجوہات سے پردہ ہٹادیا ہے۔

شاہ رخ خان
ان دنوں TED ٹاک شو کے سلسلے میں بھارت سے باہر ہیںجس کی وجہ سے انہوں نے ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی۔
سلمان خان
اپنی نئی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کی شوٹنگ کے لئے انڈیا سے باہر ہیں ۔
عامر خان
وہ بھی جمعرات کو بھارت سے باہر تھے اور جمعہ کو صبح ہی انہیں ممبئی ایئر پورٹ پر واپس لوٹتے ہودیکھا گیا ہے
اکشے کمار
وہ بھی اپنی نئی فلم 'پےڈمےن' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مصروف شیڈول کی وجہ سے ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وقت نہیں نکال پائے۔
ہرتیک روشن
ان کی مصروفیات کے بارے میں کچھ خاص معلومات نہیں ہیں، انہیں گزشتہ تین چار سال سے کسی بھی ساتھی اداکار کی آخری رسومات میں شرکت کرتے نہیں دیکھا گیا، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے انتہائی قریبی دوست کنال کپور کے والد کے فیونرل میں بھی شرکت نہیں کی تھی ۔
پریانکا چوپڑا:
پرینکا صرف 5 دن کے لئے انڈیا آئی تھیں اور آج (جمعہ کو) وہ واپس نیو یارک چلی گئی ہیں۔ جمعرات کو وہ اپنے برانڈ کی شوٹ میں مصروف تھیں۔
کرن جوہر:
جمعرات کو وہ ” باہو بلی 2“ کی ریلیز میں مصروف تھے، جب انہیں ونود کھنہ کی موت کی خبر ملی تو انہوں نے فلم کا گرینڈ پریمیئر کینسل کر دیا اور اس حوالے سے انہوں نے باقاعدہ ٹویٹ بھی کیا، واضح رہے کہ بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم آج سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔

متعلقہ خبریں