2019 ,اکتوبر 9
محمد کریم مصر کا حکمران تھا۔۔۔ فرانس نے مصر پر حملہ کردیا نیپولین فرانس کا بادشاہ تھا۔۔۔ محمد کریم اپنے ملک کے لئے جتنا لڑسکتا تھا لڑا, لیکن بدقسمتی سے فرانس نے اس کو ہرا دیا اور مصر پر قبضہ کرلیا۔۔
نیپولین بوناپارٹ کے فوجیوں نے محمد کریم کو زنجیروں میں جکڑ کر اس کے سامنے پیش کیا ۔۔۔ نیپولین نے کہا تم نے میرے بہت فوجی مار دیے لیکن جس بہادری اور دلیری سے تم نے اپنا ملک بچانے کی کوشش کی ھے میں تمھیں ایک موقع دینا چاہتا ہوں ۔۔ تم نے جتنے میرے فوجی مارے ہیں اگر تم ان کا فدیہ دے دو تو میں تمھیں چھوڑ دوں گا, فرانس کے فوجی محمد کریم کو زنجیروں میں جکڑ کر لے گئے۔۔۔
محمد کریم اپنے شھر کے تمام بڑے بڑے تاجروں کے پاس گیا ۔۔۔ اس کا خیال تھا کہ وہ لوگ اس کی خوب مدد کریں گے کیونکہ اس نے ان کی آزادی کے لئے ایک طویل جنگ لڑی ھے ۔۔۔ لیکن ان لوگوں نے اس سے منہ پھیر لیا اور اس کو کچھ بھی نہ دیا۔۔۔
شام کو جب اس کو دوبارہ نیپولین کے سامنے پیش کیا گیا تو شرمندگی سے اس کا سر جھکا ہوا تھا ۔۔۔ نیپولین نے کہا میں تمہیں اس لئے نھیں موت کی سزا دوں گا کہ تم نے میرے بہت سے فوجی مار دیے ۔۔۔ لیکن میں تمہیں اس لئے ضرور سزائے موت دوں گا کہ تم ایک جاہل قوم کے لئے لڑتے رہے ۔۔۔۔۔
آج جب میں عمران خان کو دیکھتا ھوں تو مجھے مصر کا بادشاہ محمد کریم یاد آجاتا ھے۔۔۔
عمران خان بھی ایک جاہل قوم کے لئے لڑرہاہے, ایک ایسی قوم کے لئے لڑرہاہے جس کے نزدیک قوم کا سارا پیسہ چوری کرلینا 35 سال حکومت ملنے کے باوجود قوم کو غریب سے غریب تر بنا دینا کوی جرم نھیں ہے۔۔۔
میرے خیال میں تو ایسی جاہل قوم کے لئے لڑنے والا شخص تو اس شخص کی مانند ھے جو ایک نابینا کو روشنی دکھانے کے لئے اپنے آپ کو آگ لگا دے.....
اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو,,,