.کراچی(مانیٹرنگ) کراچی میں معروف ٹی وی پروڈیوسر شہزاد خلیل کے نام سے منسوب سڑک کو سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے اپنے والد کے نام سے منسوب کردیا نومبر 1991 کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ممتاز پروڈیوسر شہزاد خلیل کی دوسری برسی کے موقع پر بلدیہ شرقی کراچی نے پی ٹی وی مرکز سے متصل سڑک کو ان کے نام سے منسوب کیا تھا۔گزشتہ دِنوں سابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے اس سڑک کی استر کاری کرائی اور خاموشی سے نام تبدیل کرکے’فاروقی ایونیو‘ رکھ دیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان ،صحافتی،ادبی اور سماجی حلق
وں نے بھی شرمیلا فاروقی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے سڑک کو دوبارہ شہزاد خلیل کے نام سے منسوب کیا جائے۔