وسیم اختر کس کے ساتھ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 26, 2016 | 19:31 شام

لندن (شفق مانیٹرنگ) کراچی میں دو تلوار پر کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر کی رہائی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین میں وسیم اختر کے گھروالوں اور اہلیہ کے شامل ہونے کی تو سمجھ آتی ہے۔ اس میں فاروق ستار کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔ وسیم اختر نے میئر منتخب ہونے کے روز قائد کی مہربانی کا اعتراف اور میئر شپ کو ان کی مرضی کے مطابق چلانے کا اعلان کیا، حلف برداری کے روز قائد کا ذکر گول کر دیا۔ اس کے بعد جیل سے ان کا الطاف حسین کے خلاف بیان آ گیا اور وہ فاروق ستار کے ساتھ کھڑے ہونے کا دعویٰ کر رہے تھے۔ گزشتہ ر
وز ایم کیو ایم لندن کے کنوینئر ندیم نصرت نے بھی وسیم اختر کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وسیم اختر کس کے ساتھ ہیں۔