وزراء کی غیر ضروری بیان بازی۔۔۔ ملک کے امن و امان کو خطرہ درپیش۔۔۔ تفصیل جانیئے اس خبر میں

2021 ,دسمبر 13



تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم سے مذاکرات ہونے چاہئیں اور اس بارے میں وزراء ایسی زبان استعمال نہ کریں جس سے ملک میں افراتفری پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی انہی وزراء کی غلط بیان بازی سے ملک میں انتشار کے واضح خطرات پیدا ہوگئے تھے۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ ملک میں دیرپا امن کیلئے مذاکرات سے ہی مسائل کا حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے بھی وزیراعظم سے وزراء کی غیر ضروری بیان بازی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت اور اپوزیشن میں بامعنی مذاکرات ہونے چاہئیں تکہ معاشی استحکام کے لئے متفقہ اقدامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں