شدید گرمی کا 70 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا ‘ آئندہ چند روز میں موسم کیا ہوگا؟ تشویشناک رپورٹ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 17, 2017 | 10:25 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک کے بشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جب کہ سکھر میں گرمی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے بھی سکھر میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے جہاں دنیا بھر میں اپنے اثرات چھوڑے ہیں، وہی پاکستان بھی اس سے متاثر ہوا ہے، ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی
لپیٹ میں ہیں، جہاں سکھر میں گرمی کا ستر سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سکھر میں درجہ حرارت سینتالیس، لاڑکانہ میں اڑتالیس ڈگری پر پہنچ گیا، جب کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے بھی سکھر میں شدید گرمی پڑے گی۔میٹ ترجمان کے مطابق ملتان میں 45، لاہور اور فیصل آباد میں پارہ 43 درجہ تک جائیگا، جب کہ اسلام آباد، حیدرآباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔