گرم کپڑے نکال لو : بارشیں کتنے دن ہوں گی ؟ محکمہ موسمیات نے حیران کن پیش گوئی کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 06, 2017 | 11:05 صبح

گلگت (مانیٹرنگ رپورٹ) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔ شگر اور گرد و نواح کی وادی میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ اپریل میں رات بدلی تو بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔

گلگت بلتستان میں بھی بادل خوب برسے ، شگر میں دو روز سے جاری بارش کے بعد برفباری سے موسم سرما لوٹ آیا۔ اپریل میں برف باری کئی برسوں بعد ہوئی جس پر مقامی لوگ بھی حیرت زدہ ہوگئے۔ برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ طوفانی بارشوں سے کئی گھروں کی چھتیں جگہ جگہ سے ٹپکنے لگیں۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی جبکہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔