گلیمر کی دنیا کے سٹار ازدواجی رشتے میں بندھ گئے۔

2016 ,دسمبر 16



پاکستانی (مانیٹرنگ رپورٹ) معروف ماڈل و اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید شادی کے رشتے میں بندھ گئے، دونوں کی طرف سے 18 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

منگنی پیرس کے معروف ایفل ٹاور پر ہوئی جبکہ نکاح لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوا ، رنگ و نور کی دنیا سے وابستہ اس جوڑے نے اپنی شادی کی تقریبات میں بھی فلمی کہانی کے رنگ بھر دیئے۔

گلوکارفرحان سعید نے گزشتہ ماہ ماڈل و اداکارہ عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی ، عروہ نے اثبات میں سر ہلایا تو خوشی کے شادیانے بج اٹھے۔

فرحان کے گھرمہندی کی محفل سجی تو دوستوں نے خوب ہلا گلا کیا۔ اور عروا کی دوستوں نے ڈھولک کی تھاپ پر روایتی گیت گائے۔ شادی کی تکریبات خوب جوش و خروش سے اختتام پزیر۔

عروہ نے چاندی کی کڑھائی سے مزین سفید رنگ کا غرارہ زیب تن کررکھا تھا، فرحان نے سفید پاجامہ کرتا اور سلور ویسٹ کوٹ پہن رکھے تھی۔

بادشاہی مسجد میں نکاح کے بول پڑھے ، رشتے داروں اور دوستوں سے مبارکباد وصول کی اورمغل طرز تعمیر کی خوبصورتیاں سمیٹنے فوٹو سیشن پر نکل پڑے۔
 

متعلقہ خبریں