’’سری دیوی کی پاکستان سے محبت‘‘ ایسا کیا ہوا کہ وہ رو پڑیں ؟

2017 ,جولائی 9



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی یاد میں رو پڑیں اور ساتھی اداکاروں کے نام خوبصورت پیغام دے ڈالا۔ سری دیوی نے گزشتہ روز ریلیز کی گئی فلم ’مام ‘ سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والےعدنان صدیقی اور سجل علی کے نام سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام دیا۔ وڈیو پیغام میں سری دیوی نے نہ صرف پاکستانی اداکاروں کے کام کو سراہا بلکہ اُنہیں یاد کرتے ہوئے رو بھی دیں۔ فلم ’مام ‘میں پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اوراداکارہ سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے جو شانداربزنس کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں