2019 ,نومبر 8
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) سینئر تجزیہ کارحبیب اکرم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مریم نواز کی ایک آف دی ریکارڈ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار مریم نواز سے پوچھا کہ آپ کے والد کی سیاست اور آپ کی سیاست ،یہ معاملہ کیسے چل رہا ہے؟انہوں نے مجھے کہا کہ ساری سیاست کو ایک طرف رکھ دیں، آپ کو بھی پتا ہونا چاہیے کہ آپ کی بھی ایک بیٹی ہے اور بیٹیاں ماں باپ کے بارے کتنی حساس، جذباتی اور سنجیدہ ہوتی ہیں۔
میں حیران رہ گیا جب مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے والد کی صحت سلامتی کیلئے اپنی گردن بھی کٹوا سکتی ہوں اوراپنی جان بھی دے سکتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کا یہ بیان پرانا ہے ، لیکن موجودہ صورتحال جب نوازشریف کی بیٹی کے سامنے ان کی صحت کا معاملہ درپیش ہے، تو مریم نواز کیلئے کیسے ممکن ہوگا کہ ان کا باپ سات سمندر پار بیمار پڑا ہو، اور وہ یہاں پر ہوں۔ یہ ان کیلئے بہت مشکل ہوگا۔