مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرانے کیلئے کونسی 2 اہم شخصیات اسلام آباد پہنچ گئیں؟۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,نومبر 4



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) جمعیت علماءاسلام کے اسلام آباد میں جاری دھرنے کو ختم کرانے کیلئے 2 اہم سیاسی شخصیات اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں۔
جمعیت علماء اسلام کے دھرنے کو ختم کرانے کیلئے چوہدری برادران جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی جے یو آئی ف سربراہ سے آزادی مارچ اور دھرنا ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔
جبکہ جے یو آئی (ف) نے اپنے 15 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے ہیں جو قیادت کے پاس رہیں گے اور مناسب وقت پر ان کا استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں