جے یوآئی (ف) نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کل کتنے بجے کا وقت دیدیا؟

2019 ,اکتوبر 19



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے بالآخر مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم کو کل رات ساڑھے 8 بجے کا وقت دیا ہے، ان کا استقبال کریں گے، مذاکرات میں سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں وزیراعظم نے جو لہجہ اختیار کیا ، ایک طرف طبل جنگ اور دوسری طرف مذاکرات کرتے ہیں، رہی سہی کسر وزیردفاع نے پوری کردی، کہتے ہم مذاکرات کریں گے پھردھمکی آمیز جملے ادا کیے۔ ایک تو آپ کو پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی ٹیم اب بنی ہے، پرویز خٹک بتائیں ہم سے کن لوگوں نے رابطے کیے ہیں؟ کل ہمارے ساتھ صادق سنجرانی کا رابطہ ہوا ہے ، میں نے اس رابطے بارے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا، ہمارا موقف بڑا واضح ہے، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ وہ کل کیا لے کر آرہے ہیں؟ وہ جو تجاویز لے کر آئیں گے ان کو دیکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میری رہائشگا ہ پر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں