پاکستان کی سری لنکا کیخلاف شکست کی وجہ کیا تھی؟ کپتان نے بتا دیا۔۔۔ جانئے اس خبر میں

2019 ,اکتوبر 5



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دیدی، گرین شرٹس 17 اعشاریہ 4 اوورز میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بابر اعظم 13 اور عمر اکمل کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہو گئے، احمد شہزاد نو گیندوں پرچار رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔  سرفراز احمد نے 24 اور افتخار احمد نے 25 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ آصف علی 6، عماد وسیم 7، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر نے ایک رن بنایا۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم بھی آسان نہیں ہوتی، جو اچھا کھیلے وہی جیتتی ہے، سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی اچھا کھیلی اورمیچ جیت گئی، سری لنکن ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ بہت اچھی تھی ،سری لنکن باؤلرز نے پہلے 6 اوورزمیں ہمارے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے میچوں میں کم بیک کریں گے

متعلقہ خبریں