نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر شہباز شریف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیا کہا؟۔۔۔ جانئے اس خبر میں

2019 ,اکتوبر 26



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منظور ہونے  پر انکے چھوٹے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کر لی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ ضمانت ہونے پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، نواز شریف کو عوام کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب یہی دعا ہے کہ نواز شریف کی صحت خطرے سے باہر آجائے، وہ پاکستان اور قوم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، نواز شریف پاکستان کی خدمت اور ترقی کی علامت ہیں۔
خیال رہے کہ عدالت کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر منگل تک سزا معطلی اور درخواست ضمانت منظور کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں