وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے کب خطاب کریں گے؟۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,نومبر 1



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم نے کورکمیٹی کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کیلئے وزیراعظم کا قوم سے جلد خطاب کرنے کا امکان ہے۔ 
وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کی کورکمیٹی سمیت عوام کو بھی اعتماد میں لیں گے، کورکمیٹی اجلاس میں قوم سے خطاب  کی تجویز پر مشاورت کی جائے گی، آزادی مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے مطالبے پر قائم رہیں گے یا تین دن کے بعد چلے جائیں گے، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے دل کی بات اللہ ہی جانتا ہے، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو ویلکم کیا، مطالبہ کرنا ان کا حق ہے ، ان کا مطالبہ جائز ہے یا ناجائز ہے، لیکن ہر مطالبہ آئین کے اندر رہ کر ہوسکتا ہے، پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا نے کا ہم سے معاہدہ ہوا ہے کہ یہ آگے نہیں جائیں گے، ہم سے ملاقات میں کسی نے استعفیٰ نہیں مانگا۔ 
اسی طرح سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مولانا نے دو دن کی مہلت اپنے لیے لی ہے، آئندہ 48 گھنٹے میں یہ لوگ مشاورت کریں گے، یہ مولانا کوبھی پتا ہے کہ ان کو استعفا نہیں ملنے والا۔

متعلقہ خبریں