نیویارک : آٹزم بیماری سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے وائٹ ہاﺅس نے نیلا رنگ پہن لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 07:51 صبح

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک): نیویارک میں آٹزم بیماری سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے وائٹ ہاﺅس نیلے رنگ میں نہا گیا۔ آٹزم کی بیماری سے بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں کمی رہ جاتی ہے‘ ایسے بچوں کو کم تر یا نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق تھوڑی سی محنت سے اس بیماری کا شکار بچے زندگی کی دوڑ میں واپس آسکتے ہیں۔ اور باقی بچوں کی طرح نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔ ان بچوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیویارک میں ایسے بچوں کی تربیت کے لیے باقاعدہ سکولوں کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔