لڑکی نے شوہر کی موت کے بعد سب سے پہلے کیا شرمناک کام کیا؟ جان کر مرد کسی پر بھی اعتبار کرنے سے پہلے بار بار سوچیں گے

2017 ,مئی 9



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 25سالہ لڑکی نے 76سالہ مرد سے شادی کر لی۔ کچھ ہی عرصے بعد اس بوڑھے شخص کی موت واقع ہو گئی تو لڑکی نے ایسا شرمناک کام کر دیا کہ متوفی کے خاندان کو بھی مصیبت میں ڈال دیا۔ دی  مارشا ہیڈرسن نامی اس لڑکی نے 2004ءمیں نیوٹن ڈیوس سے شادی کی۔ 2013ءمیں جب اس کی موت واقع ہوئی تو اس نے وصیت میں مارشا کے لیے صرف 25ہزار پاﺅنڈ چھوڑے۔جب مارشا کو اس وصیت کے متعلق معلوم ہوا کہ 6لاکھ پاﺅنڈ کی دولت میں سے نیوٹن نے اس کے لیے صرف 25ہزار پاﺅنڈ چھوڑے ہیں تو اس نے فوری طور پر ایک جعلی وصیت نامہ تیار کروا لیا جس میں اس نے درج کروایا کہ نیوٹن نے مارشا کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ پاﺅنڈ ترکہ چھوڑا ہے۔نیوٹن کی اکلوتی بیٹی نے اس جعلی وصیت کے خلاف لندن کی ایک عدالت سے رجوع کیا جس کا اب فیصلہ آ گیا ہے۔ جج نے مارشا کی وصیت کو جعلی قرار دیتے ہوئے تمام دولت نیوٹن کی بیٹی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اور بیوہ کو اس کے لیے سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں