شوہر کی غیر موجودگی میں بیوی کی ایسی گھٹیا اور شرمناک حرکت کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آ جائے گا۔

2017 ,جون 13



بگوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر کی غیر موجودگی میں اپنے آشنا کو گھر بلا کر اس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی ایک نوجوان خاتون کو اس وقت دن میں تارے نظر آگئے جب اس کی ساس نے چھاپہ مار کر دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ یہ دلچسپ و عجیب واقعہ شمال مشرقی کولمبیا کے شہر بیسرل میں پیش آیا، جس کی تہلکہ خیز ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ادھیڑ عمر ساس اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ اپنی بہو کے گھر پر چھاپہ مارنے کیلئے پہنچتی ہے۔ جب بہو دروازہ کھولتی ہے تو اپنی ساس، سسر اور نند کو سامنے کھڑا دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں۔ وہ پریشانی کے عالم میں کہتی ہے ”آپ لوگوں نے آنے سے پہلے مجھے اطلاع کیوں نہیں کی؟ آپ لوگ اس وقت کیوں اندر آنا چاہ رہے ہیں؟ “اس کے سوالات کو نظر انداز کرتے ہوئے غصے سے آگ بگولا ساس زبردستی گھر میں داخل ہوجاتی ہے اور ایک کے بعد ایک کمرے کی تلاشی لینا شروع کردیتی ہے۔ جب ساس کی زیر قیادت یہ چھاپہ مار ٹیم بہو کے بیڈروم میں پہنچتی ہے تو اچانک وہ منظر سامنے آ جاتا ہے جسے دیکھ کر ویڈیو دیکھنے والے بھی شرم سے آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بہو کے بیڈ کے نیچے سے ایک اجنبی مرد برآمد ہوتا ہے جس کے جسم پر کپڑے کا ایک ٹکڑا بھی نہیں۔ یہ شخص انتہائی شرمندہ اور گھبرایا ہوا نظر آتا ہے اور اس کے چہرے پر شرمندگی اور بے شرمی کے ملے جلے تاثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔ 
برہنہ شخص کو اپنی بہو کے بیڈ کے نیچے سے برآمد ہوتے دیکھ کر ساس غصے سے باقابو ہو جاتی ہے اور ننگے آدمی کو پیٹنا شروع کردیتی ہے۔ اسی دوران اس کی بیٹی اپنی بھابی پر جھپٹ پڑتی ہیں اور دونوں گتھم گتھا ہوجاتی ہیں۔ بالآخر ساس، سسر اور نند مل کر بہو اور اس کے برہنہ آشنا دونوں کو گھر سے باہر دھکیل دیتے ہیں۔ اس موقع پر ساس اسے اپنا آخری فیصلہ سناتے ہوئے کہتی ہے ”یہاں سے دفعہ ہوجاﺅ! تمہارا اس گھر میں کوئی کام نہیں ہے۔ تم میرے بیٹے کے لائق نہیں ہو۔ اب تم اس ننگے آدمی کے ساتھ ہی جاﺅ۔“ اس واقعے  نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپاکردیا ہے۔ اب تک اسے لاکھوں لوگ اس ب ارے میں بڑھ چکے ہیں ۔ انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت بدکردار جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اظہار اطمینان کرتی نظر آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں