کیا آپ کو معلوم ہے لفظ وائی فائی کا مطلب کیا ہے ؟جواب ایسا جس پر آپ کو یقین نہیں آئے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 12, 2017 | 21:46 شام
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل وائی فائی کے الفاظ سے بچہ بچہ واقف ہے اور یہ وائر لیس انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکاہے ۔لیکن آ پ کو معلوم ہے کہ یہ کن الفاظ کا مخفف ہے؟اگر آپ کسی ٹیکنالوجی ماہر سے پوچھیں تو وہ کہے گا کہ وائی فائی کے حروف کا مخفف وائر لیس فیڈیلٹی ہیں اور دلچسپ بات یہ کہ بڑے سے بڑا ماہر آپ کو یہی بتائے گا لیکن یہ جواب درست نہیں ہے ۔تو پھر حقیقت کیا ہے ؟یہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔یہ سال 1999کی بات ہے کہ وائرلیس ایتھرنیٹ کمپیٹیبیلٹی الائنس نامی ایک سائنسی گروپ نے تیز ترین وائرلیس انٹرنیٹ سٹنڈرڈ آئی یی یی یی 802.11 بی کےلئے کوئی سادہ نام ڈھونڈنے کی کوشش شروع کی ۔اس مقصد کےلئے ایک کمپنی انٹر برینڈ کو ذمہ داری سونپی گئی۔ کمپنی نے 13نام تجویز کیے جن میں سکائی بریج ،ٹارچ لائٹ اور فلائی اوور جیسے نام شامل تھے ۔انہی میں ایک نا موائی فائی بھی تھا ۔اس نام کا وائر لیس فیڈیلٹی سے کوئی تعلق نا تھا یہ محض ہائی فائی سے ملتا جلتا نام تھا جس کا مقصد انٹرنیٹ کی تیز سپیڈ کو ظاہر کرنا تھا۔یوں وائرلیس انٹرنیٹ کے لیے یہ نا م استعمال ہونے لگا ۔جب وائی فائی الائنس نامی ادارہ بنا تو اس کے ابتدائی دنوں میں انٹرنیٹ کی اس نئی اور تیز قسم کو "دی سٹینڈرڈ فور وائر لیس فیڈیلٹی"کہ کر پکارا گیااور یوں لوگ یہ سمجھنے لگے کہ وائی فائی وائر لیس فیڈیلٹی کامخفف ہے جبکہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ حروف کسی بھی لفظ کا مخفف نہیں ہیں۔ اور نہ ہی اس کا کوئی مطلب اخذ کیا جا سکتا ہے۔