پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 19:41 شام

کیرنز (مانیٹرنگ ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا میں فاتحانہ آغاز۔ وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو دو سو ایک رن سے شکست دے دی۔تین روزہ میچ کے آخری دن پاکستان نے دوسری اننگز دو سو سولہ رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلئیر کی۔ اظہر علی بیاسی اور آل راونڈر محمد نواز چھتیس رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو جیت کے لیے تین سو گیارہ رنز کا ہدف دیا۔ راحت علی نے دونوں اوپنرز کو پویلین روانہ کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون ستائیس اعشاریہ تین اوورز میں ایک سو نو رنز پر ڈھ

یر ہو گئی۔ محمد نواز نے تین، راحت علی اور محمد عامر نے دو دو شکار کیے۔پاکستان نے دوسوایک رن سے کامیابی سمیٹ کر دورے کا فاتحانہ آغاز کیا۔