مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش میں معمر ترین نیپالی کوہ پیما ہلاک

2017 ,مئی 8



کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں حکام نے کہا کہ 85 سالہ نیپالی کوہ پیما جو سب سے زیادہ عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز دوبارہ حاصل کرنا چاہتے تھے ہفتہ کو دیر گئے ایک بیس کیمپ میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق من بہادر شرچن 2008 میں آٹھ ہزار آٹھ سو پچاس میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے سب سے زیادہ معمر شخص بنے تھے۔ اْس وقت ان کی عمر 76 سال تھی۔

متعلقہ خبریں