وہ جسم فروش خاتون جس کے ساتھ جو مرد رات بسر کرتا ہے فوری جان سے جاتا ہے۔ وجہ ایسی جو آپ کو بھی حیرت میں ڈال دے

2017 ,اکتوبر 27



آکرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)برے کام کا برا انجام اسی کو تو کہتے ہیں۔ افریقی ملک گھانا میں ایک جسم فروش خاتون سے تعلق استوار کرنے والے مردوں کی دھڑا دھڑ موت ہو رہی ہے اور اب تک 100 سے زائد مرد اس عورت کے زہر کا نشانہ بن کر دنیا سے رخصت چکے ہیں۔ سفاک جسم فروش خاتون نے نیشنل ریڈیو پر اس بھیانک صورتحال کا اعتراف بھی خود ہی کیا، جس پر پورے ملک کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ 
ویب سائٹ ’ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز‘ کے مطابق 36 سالہ کیٹرین اوبیناوا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جنسی فعل کے بعد اپنے گاہکوں کے اعضاءپر ایک زہریلی کریم لگاتی تھی جس سے ان کی موت ہوجاتی تھی۔ اگر اس کا کوئی گاہک زندہ بچ بھی جاتا ہے تو ہمیشہ کیلئے نامرد ضرور ہوجاتا ہے۔ اس نے بتایا کہ زہریلی کریم سے 100 مردوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 70 سے زیادہ نامرد ہوگئے ہیں۔کیٹرین نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اس نے 16 سال کی عمر میں جسم فروشی کا آغاز کیا اور ابتدائی طور پر اپنے شہر میں جسم فروشی کرنے کے بعد وہ دوسرے شہروں اور پھر دیگر ممالک کے گاہکوں کو بھی خدمات فراہم کرنے لگی۔ اس نے بتایا کہ اس کے گاہکوں میں نائیجیریا، بنین اور ٹوگو جیسے ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد بھی شامل تھے۔ جسم فروشی سے اس نے بھاری دولت کمائی اور اس دولت سے گھانا میں بڑے پیمانے پر زمینوں کی خریداری بھی کی۔ حال ہی میں اس نے جسم فروشی کو چھوڑ کر اپنی اصلاح کا فیصلہ کیا اور تب ہی اس کے بھیانک جرائم کا انکشاف پہلی بار منظر عام پر آیا۔ملزمہ پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں