خاتون نے فیس بک کے ذریعے گھر بیٹھے ایسا شاندار کام شروع کر دیا کہ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

2017 ,دسمبر 9



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک): خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں کچھ خواتین نے گھر کی مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے اپنے کچن میں ہی اپنا کاروبار شروع کردیا ہے اور اس کے لیے سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ صائمہ ایک گھریلو خاتون ہیں، وہ اپنے کچن میں ہر طرح کے گھریلو کھانے تیار کرکے کمرشل بنیادوں پر فراہم کرتی ہیں۔ صائمہ کا کہناتھا کہ میں نے 600 روپے کی ڈشز خریدی تو میں کافی پریشان تھی کہ یہ نکلیں گی کہ نہیں نکلیں گی، آڈرز جائیں گے کہ نہیں جائیں گے۔ اور اب ماشااللہ سے ہر مہینے نہیں تو ہر دو مہینے میں تقریباً 10 سے 15 ہزار کی میں ڈشز لارہی ہوں،اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ آڈرز نکل رہے ہیں تو میں ڈشز لارہی ہوں۔یہ کاروبار سوشل میڈیا پر نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہے۔کچن میں کام کرنے والی خواتین کو زیادہ تر آرڈرز فیس بک کے ذریعے ملتے ہیں۔
صوبہ میں تیزی سے مقبول ہونے والے اس نئے کاروبار میں 70 فیصد تک گھریلو خواتین اور 30 فیصد طالبات بھی شامل ہیں۔گھروں سے چلنے والے ان کمرشل کچنز کی تعداد 50 تک بتائی جاتی ہے لیکن ان میں 20 سے 30 کچنز فعال ہیں۔گھریلو کچن کی بنی ہوئی اشیاءکچھ عرصے تک یہاں بڑے سٹورز پہ بھی دستیاب تھیں لیکن ان پر پابندی لگا دی گئی اور وجہ بتائی گئی کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی شرائط۔ لیکن اب بھی یہ اشیا آپ کے گھروں میں آپ کے آرڈر پر ضرور دستیاب ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں