نوجوان لڑکی جسم کا ایسا حصہ کرائے پر دینے کی کوشش کر رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) گھر اور گاڑی جیسی اشیاءتو کرایے پر دی جاتی تھیں لیکن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون نے ضرورت مند جوڑوں کو بچہ پیدا کرنے کیلئے اپنی کوکھ کرائے پر پیش کر ایک بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ مشیل کریفن کا کہنا ہے کہ وہ حاملہ ہونا بہت پسند کرتی ہیں۔ا گرچہ وہ پہلے ہی دو بچوں کی ماں ہیں لیکن انہوں نے دوسروں کے بچے پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اشتہار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے دو بچوں کے بعد وہ مزید بچوں کو جنم دینے کی خواہش رکھتی تھیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اپنے شوہر ٹرنٹ سے بات کی، جنہوں نے اجازت دے دی کہ وہ اپنا شوق پورا کرنے کیلئے اپنی کوکھ کرائے پر فراہم کرسکتی ہیں۔مشیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویب سائٹ انسٹاگرام پر اشتہار دیا تو ان کی خدمات حاصل کرنے کے متمنی لوگوں کی قطار لگ گئی۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن وہ چھن بین کررہی ہیں تاکہ اس جوڑے کا انتخاب کرسکیں جن کے بچے کی وہ اپنے پیٹ میں پرورش کرنے پر تیار ہوں گی۔مشیل نے بتایا کہ ان کے دونوں بچے قدرتی حمل سے نہایت باآسانی پیدا ہوئے اور انہیں یوں لگا کہ وہ بچوں کو جنم دینے کیلئے ہی دنیا میں آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کی بخیر وعافیت پیدائش کے بعد سوچا کہ وہ اولاد سے محروم جوڑوں کو اپنی خدمات فراہم کریں گی، یعنی جو جوڑے قدرتی طور پر حاملہ نہیں ہوسکتے وہ ان کے بچے کی اپنے پیٹ میں پرورش کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے بدلے مالی مفاد کی خواہش نہیں رکھتی ہیں، تاہم اشتہار میں کرائے کا لفظ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کیا۔ اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوئی ہیں۔