’جن مَردوں کے پاس یہ ایک چیز ہو خواتین انہیں زیادہ عقلمند ، مزاحیہ اور قابل بھروسہ سمجھتی ہیں‘ سائنسدانوں نے ایسی خبر دے دی کہ جان کر ہر مَرد کی بیگم کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

2017 ,ستمبر 16



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثرمرد سمجھتے ہیں کہ جب ان کی شادی ہو جائے تو وہ خواتین کی نظروں میں غیراہم ہو جاتے ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے اس کے بالکل برعکس انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ”شادی شدہ مرد، بالخصوص جن کی بیویاں خوبصورت ہوں اور ان کا ازدواجی تعلق خوشگوار ہو، دیگر خواتین کے لیے بہت کشش رکھتے ہیں اور ان کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ایسے مردوں کو خواتین زیادہ ذہین، اچھی حسِ مزاح کے حامل، قابل بھروسہ، دولت مند، مہم جو اور فیاض خیال کرتی ہیں۔ جن مردوں کے پاس خوبصورت اور رومانوی شریک حیات ہو، کنواروں کی نسبت خواتین ان کی طرف کہیں زیادہ مائل ہوتی ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کرسچین یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں 245طالبات کو کئی مردوں کی تصاویر دکھائیں جن میں کچھ مردوں کے ساتھ ان کی خوبصورت شریک حیات تھی جبکہ کچھ صرف مردوں کی تصویریں تھیں جن میں ان کے ساتھ کوئی خاتون موجود نہیں تھی۔ طالبات کو یہ تصاویر دکھا کر پوچھا گیا کہ ان میں سے کس مرد جیسا شریک حیات وہ اپنے لیے چاہیں گی؟ تحقیق میں شامل لگ بھگ سبھی خواتین نے ان مردوں کو پسند کیا جن کے ساتھ تصویر میں خوبصورت پارٹنرزبھی موجود تھیں۔
تحقیقاتی ٹیم کی رکن مسز پرافٹ لیوا کا کہنا تھا کہ ”جب مردوں کے متعلق خواتین کی پسند و ناپسند کا سوال ہو تو خوبصورت شریک حیات کی موجودگی مردوں کی خوبی تصور کی جاتی ہے۔ اس سے خواتین کی ان مردوں کے متعلق سوچ تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس کے پیچھے ایک یہ امر بھی کارفرما ہوتا ہے کہ خواتین پارٹنر کی تلاش میں دیگر خواتین کی پیروی کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ان کے پارٹنرز کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھنے لگتی ہیں۔کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ خواتین فیاض اور مہربان قسم کے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں اور کسی مرد کا خوشگوار ازدواجی تعلق میں ہونا انہی عوامل کی غمازی کرتا ہے۔ ایک یہ وجہ بھی ہے کہ خواتین ان مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔“

متعلقہ خبریں